جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے طلباء کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے مقامی باشندوں سمیت ضلع انتظامیہ کے کئی افسران موجود تھے۔
رام بن میں محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ہائر سکینڈری اسکول رام بن میں انٹر زون کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں درجنوں مقامی طلبہ نے شرکت کی۔
محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے افسران نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کھوکھو اور کبڈی مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا، تاہم ان کے مطابق مستقبل میں دیگر کھیل مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔