اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: پہاڑی علاقے میں فوج کی جانب سے بچوں کو ٹیوشن - فوج کی جانب سے بچوں کو ٹیوشن

جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے پہاڑی علاقے کھڑی ترنا میں فوج کے 23 راشٹریہ رائفل کی جانب سے بچوں کو ٹیوشن پڑھائی جارہی ہے۔

Indian army Tuition classes at khari trana
رام بن: پہاڑی علاقے میں فوج کی جانب سے بچوں کو ٹیوشن

By

Published : Feb 16, 2021, 4:33 PM IST

رامبن کے پہاڑی علاقے کھڑی ترنا میں فوج کی جانب بچوں کو ٹیوشن دی جا رہی ہے۔ فوج جہاں ایک طرف بارڈر پر ملک کی حفاظت کے لیے چوبیس گھنٹے چوکس رہتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف کشمیر کے دور دراز علاقے میں بچوں کو بہتر تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے فوج ٹیوشن بھی پڑھا رہی ہے۔

رام بن: پہاڑی علاقے میں فوج کی جانب سے بچوں کو ٹیوشن

ترانہ ہائی سکول میں فوج کی جانب سے بچوں کو ٹیوشن دی جارہی ہے۔ اس ٹیوشن سینٹر میں لگ بھگ ایک سو سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے فوج کی اس پہل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی ایک شخص نے بتایا کہ یہ علاقہ دور دراز ہونے کے ساتھ ساتھ برف سے ڈھکا ہوا ہے اور یہاں زیادہ تر لوگ غریب ہیں جو اپنے بچوں کو بہتر انداز میں نہیں پڑھا سکتے۔

وہیں ایک طالب علم نے بتایا کہ 'کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثر ہوئی۔ لاک ڈاون کے دوران تمام تعلیمی ادارے بند تھے اور گھر پر کوئی معقول انتظام نہیں تھا۔ تاہم یہاں فوج کی جانب سے ٹیوشن سینٹر کھولا گیا جہاں بہتر انداز میں ہماری تعلیم جاری ہے۔ طالب علم نے بھی بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details