اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری پروگرام - بھارتی فوج

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں لوگوں میں ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری کے لیے فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول (بانہال) میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں این سی سی کیڈیٹس کے علاوہ طلباء اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

traffic awareness camp
traffic awareness camp

By

Published : Feb 17, 2021, 9:46 PM IST

نیشنل ہائے وے پر سڑک حادثات کے پیش نظر فوج کی جانب سے منعقد کئے گئے بیداری کیمپ میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے لوگوں کو معلومات فراہم کی گئی۔

ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری پروگرام

بھارتی فوج کی جانب سے منعقد اس ٹریفک جانکاری کیمپ میں ایک سو کے قریب طلباء و طالبات اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ٹریفک قوانین اور ٹریفک کے اصولوں کے بارے میں شرکاء کو واقف کرایا اور انہیں روزمرہ کی زندگی میں ٹریفک کے قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی تاکہ بڑھتے سڑک حادثات کو کم کیا جاسکے۔

اس موقع پر طلباء اور این سی سی کیڈیٹس نے ریلی بھی نکالی اور فوج کی جانب سے منعقد کئے گئے جانکاری کیمپ کیلئے فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details