رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج اور محکمہ تعلیم کی جانب سے خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن کو منانے کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سنگلدان میں فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا۔ یہ دن پوری دنیا میں خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خلاف آواز اٹھانے اور اس سے روک لگانے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ Food Festival in Ramban
Food Festival in Ramban رامبن میں بھارتی فوج کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام - بھارتی فوج کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام
رامبن میں بھارتی فوج اور محکمہ تعلیم کی جانب سے خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن کو منانے کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سنگلدان میں فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا۔ Food Festival in Ramban
جموں کے دور دراز علاقوں کے طلباء نے بھی اس فوڈ فیسٹیول میں حصہ لیا اور مختلف ریاست کا کھانا بنانے کے اپنے فن کو پیش کیا۔ گیا فوڈفیسٹیول میں نہ صرف لڑکیوں بلکہ لڑکوں کی نے بھی شرکت کی، جنہوں نے اس مقصد کے لیے آواز اٹھائی۔ اس تقریب میں کھانے کے تقریبا 15 اسٹالز لگائے گئے تھے، جن میں میٹھے اور لذیذ پکوان رکھے گئے تھے۔ میلے میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ کیشو کمار اور مقامی علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی گئی اور بہترین اسٹال ٹرافی کا ایوارڈ "فوڈ اسٹریٹ" کے نام سے لگائے گئے اسٹال کو دیا گیا، اس فوڈ اسٹریٹ میں صفیہ انجم ساکن سنگلدان، رشیدہ ڈار ساکن سنگلدان، اقرا تبسم بانو ساکن گول شامل تھیں۔ پروگرام کے دوران بچوں نے بھی جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کئی پروگرامز پیش کئے۔ وہیں اس پروگرام کے مقصد کو بتاتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں اور پروگرام مقامی آبادی بالخصوص نوجوانوں اور بھارتی فوج کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔