ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ انہیں ابھی تک ابتدائی معاونت بھی فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے نقصانات کے بعد ضلع انتظامیہ نے متاثرہ رہائشی مکان اور باغ مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
علاقے کے سرپنچ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کئی بار ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں یہ بات لائی گئی تاہم ابھی تک متاثرین کو امداد نہیں دی گئی۔