اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر کا ضلع ہسپتال دورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف، اور مریضوں کو سیناٹائز کرنے اور فیس ماسک لگا کر اندر داخل ہونے کی ہدایت دی۔

district hospital
ضلع ہسپتال

By

Published : Jan 26, 2021, 7:05 AM IST

رامبن کے ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت الاسلام نے اچانک ہسپتال کا دورہ کیا اور یہاں کا معائنہ کیا۔ انہوں ہسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالحمید زرگر کو ہدایت دی کہ عالمی وبا بیماری کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاط برتیں اور آپسی دوری کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ہسپتال احاطہ میں پرائویٹ گاڑیوں کو پارکینگ نہ کرنے دیں جس سے بیماروں تیمادروں کو مشکل نہ ہو۔

ضلع ہسپتال

انہوں نے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف، اور مریضوں کو سیناٹائز کرنے اور فیس ماس لگا کر اندر داخل ہونے کی ہدایت دی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر فرید احمد بٹ بھی تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہدایت دی کہ ہسپتال میں تعینات طبی اور نیم طبی عملے کی گاڑیوں کو چیکینگ کے بعد ہی گیٹ سے اندر داخل ہونے دیں۔ انہوں نے بیماروں کو ہر قسم کی سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کورونا کو شکست دینے کے قریب، آج محض 64 کیسز درج

میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر زرگر نے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں مین گیٹ لگایا جائے، ہسپتال میں دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

واضع رہے کہ ضلع رامبن میں بیماروں اور تیمارداروں کو بہتر سہولتیں نہ ملنے کی ہمیشہ شکایت رہتی تھی جس کی بہتری کے لیے محکمہ صحت نے ڈاکٹر زرگر کو تعینات کیا ہے۔ شہریوں کو امید ہے کہ اب بیماروں کو جموں اور وادی کشمیر کا روخ نہیں کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details