اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: صحافیوں کو ادویات تقسیم - جرنلسٹ ایسوسیش رامبن

جموں و کشمیر کے رامبن میں محکمہ آیوش کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے کام کرنے والے صحافیوں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کی گئی۔

صحافیوں کو ادویات تقسیم
صحافیوں کو ادویات تقسیم

By

Published : Jun 11, 2020, 5:02 PM IST

اس موقع پر رامبن ضلع سے تعلق رکھنے والے تمام صحافی موجود تھے، ایک سادہ لیکن پروقار تقریب میں ڈاکٹر شکیل احمد نے موجودہ عالمی وبا بیماری کووڈ-19 سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ڈاکٹروں، پولیس عملے کے علاوہ صحافت سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی عالمی وبا کے خلاف لڑنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں'۔

صحافیوں کو ادویات تقسیم

انہوں نے کہا کہ 'کیوںکہ صحافی اپنے قلم اور بیان سے شہریوں کو جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی اہمیت سے عام لوگوں روشناس کراتے ہیں اس لیے ان کا کورونا سے لڑائی لڑنے میں اہم رول ہے'۔

انہوں نے کہا 'اس سے قبل محکمہ نے ناظم محکمہ کی ہدایت کے تحت ڈاکٹر راکیش کمار نے کچھ غیر سرکاری، سماجی تنظیموں اور بلدیات میں کام کرنے والے ملازمین کو قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات مفت تقسیم کی۔ ورکینگ جرنلسٹ ایسوسیش رامبن کے صدر محمد تسکین وانی نے محکمہ ائی ایس ایم کے افسروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ کے اس قدم کی تعریف کی اور ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details