اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی ضبط، فاریسٹ گارڈ سمیت دو افراد گرفتار

پہاڑی ضلع رام بن میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک فارسٹ گارڈ سمیت دو اسمگلروں کو تعمیراتی لکڑی لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

رامبن: اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی ضبط، فاریسٹ گارڈ سمیت دو افراد گرفتار
رامبن: اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی ضبط، فاریسٹ گارڈ سمیت دو افراد گرفتار

By

Published : Oct 29, 2020, 9:01 PM IST

رامبن پولیس نے جمعرات کی شام کمپارٹمنٹ 39 ہلوت سے اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی کو ایک مقامی نوجوان کی مصدقہ اطلاع کے بعد ضبط کر لیا۔

پولیس نے کئی مکعب فٹ لکڑی لے جا رہے ڈرائیور اور اسکے ہمراہ ایک فاریسٹ گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

رامبن: اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی ضبط، فاریسٹ گارڈ سمیت دو افراد گرفتار

ذرائع کے مطابق اسمگل کی جا رہی لکڑی کو فاریسٹ گارڈ موٹر سائیکل پر اسکارٹ کر رہا تھا۔

پہاڑی ضلع رام بن میں سبز سونے کی لوٹ جاری، سرسبز درختوں کی دن دہاڑے کٹائی کی جارہی ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ سبز سونے کی اسمگلنگ میں محکمہ جنگلات کے افسران بھی ملوث ہے کیونکہ ’’محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت کے بغیر تعمیراتی لکڑی کی اسمگلنگ ممکن نہیں۔‘‘

اس ضمن میں ڈویژن فاریسٹ افسر بٹوٹ کا کہنا ہے کہ ’’اسمگلنگ کے معاملے میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور جانچ کے دوران قصوروار پائے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details