رام بن:ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’’غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کے باوجود ماہانہ بجلی فیس میں بے تحاشہ اضافہ‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بانہال کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے بانہال ٹاؤن میں محکمہ بجلی کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بلا خلل بجلی سپلائی کرنے اور اضافہ کی گئی بجلی بلوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ Hike in Power Tarrif Banihal Residents Protest Against PDD
احتجاج میں شامل ایک معمر شہری نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہر ماہ وقت پر بجلی بل ادا کرنے کے باوجود انہیں دس ہزار روپے کا بل بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بجلی فیس میں اس قدر اضافہ غریب خاص کر گجر طبقہ سے وابستہ افراد کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سرما کے ایام میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی عام بات ہے، اس کے باوجود بجلی فیس میں اس قدر اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔