اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر - جموں شاہراہ کی بحالی میں 5 روز لگیں گے - ضلع ترقیاتی کمشنر

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے کیلا موڑ کے قریب دو روز قبل بہت بڑا حصہ منہدم ہوگیا جس کے بعد 270 کلومیٹر لمبی سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر نقل و حرکت دوبارہ بند کر دی گئی۔

سرینگر جموں شاہراہ کی بحالی میں 5 روز لگیں گے
سرینگر جموں شاہراہ کی بحالی میں 5 روز لگیں گے

By

Published : Jan 12, 2021, 7:24 AM IST

ٹریفک پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ کی مکمل بحالی میں کم سے کم 5 روز کا وقت درکار ہوگا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر ناظم زئی نے بتایا کہ ڈھہ جانے والی دیوار کی بنیاد تیار کی گئی ہے اور کنکریٹ دیوار پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے سے قبل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت ممکن نہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے انہوں نے بات کی اور دیوار کو نئے سرے سے بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ تقریباً 23 سے تیس میٹر کی گہرائی تک دیوار بنانی ہے اور اس میں وقت لگے گا. انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے انجینئر، ٹیکنیشن اور اور دیگر عملہ 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔

سرینگر جموں شاہراہ کی بحالی میں 5 روز لگیں گے

گپکار الائنس پر خطرے کے بادل

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ مسافروں، سرکاری ملازمین اور مریضوں کو لانے لیجانے کے لیے متاثرہ مقام تک گاڑیوں کی آوا جاہی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ سب ڈویژن رامسو، بانہال سے قاضی گنڈ اور جموں سے رام بن تک معمول کا ٹریفک متاثر ہوئے بغیر چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام رام بن سے بانہال کی طرف جاتے ہوئے چار کلومیٹر دور کیلا موڑ پل کے نزدیک سڑک کا ایک بہت بڑا حصہ ایک اونچی دیوار سمیت کیلا موڑ نالے میں ڈھ گیا۔ جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details