اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ - ضلح انتظامیہ

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں عالمی وبا کووڈ- 19 کی روک تھام کے لیے ضلح انتظامیہ کی جانب سے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ایک مہم چلائی گئی۔

رامبن: ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ
رامبن: ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ

By

Published : Mar 27, 2021, 7:16 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام کی قیادت میں قصبہ رامبن کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ اُن کے ہمراہ ایڈینشل ایس پی رامبن رجنی شرما، تحصیلدار رام بن رفیق احمد، ایس ایچ او رام بن پردیپ شرما اور دیگر پولیس افسران بھی شامل تھے۔

رامبن: ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ

ڈپٹی کمشنر نے بس اسٹینڈ رام بن کا دورہ کر کے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ کورونا سے جنگ جیتنے کے لیے ماسک کا استمعال اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے قصبہ رام بن کی مختلف بھیڑ بھاڑ والی جگہوں کا معائنہ کرنے کے دوران بغیر ماسک پہنے لوگوں پر جرمانہ عائد کیا۔

انہوں نے تحصلدار رام بن ایس ایچ او رامبن کو ہدایت دی کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئیں اور جرمانہ عائد کریں۔

وہیں، کانگرس کے سینیئر رہنما و سابق ضلح صدر رامبن ایڈووکیٹ ارون سنگھ راجو نے انتظامیہ کے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ غریب لوگوں میں ماسک تقسیم کریں۔،

انہوں نے کہا کہ اچانک تین سو جرمانہ کرنا غریبوں کے لیے حیران کن بات ہے۔ لوگ گاؤں سے بازار راشن کی خریداری کے لیے آئے تھے، ان کو راشن کے بدلے جرمانہ بھرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن: مقامی لوگوں کا تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details