اردو

urdu

ETV Bharat / state

govt Middle School Shalkund Sangaldan: تدریسی عملہ کی قلت، طلبہ اور سرپرستوں کا احتجاج - رام بن محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

’’گورنمنٹ اسکول میں 70طلبہ کے لیے محض ایک استانی ہے۔ یہ طلبہ کے ساتھ ساتھ یہاں کی غریب عوام کے ساتھ ایک مذاق Students Protest against shortage of teaching staff ہے۔‘‘

تدریسی عملہ کی قلت؛ طلبہ، والدین کا احتجاج
تدریسی عملہ کی قلت؛ طلبہ، والدین کا احتجاج

By

Published : Jun 24, 2022, 9:24 PM IST

رام بن: ضلع رام بن کی سب ڈویژن سنگلدان میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول شالکنڈ میں تدریسی عملہ کی کمی کے خلاف اسکول میں زیر تعلیم طلبہ، والدین سمیت مقامی باشندوں نے محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ Shortage of teaching staff in Govt Middle School Shalkund Sangaldan مظاہرین نے محکمہ تعلیم سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔‘

تدریسی عملہ کی قلت؛ طلبہ، والدین کا احتجاج

اسکول میں زیر تعلیم طلبہ، مقامی باشندوں نے محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ گورنمنٹ مڈل اسکول شالکنڈ میں قریب 200 طلبہ زیر تعلیم تھے تاہم تدریسی عملہ کی شدید قلت کے باعث بعض والدین نے مجبور ہوکر اپنے بچوں کا دوسرے علاقوں کے اسکولوں میں داخل کرایا۔ Govt Middle School Shalkund Sangaldan Students Protest against shortage of teaching staff انہوں نے کہا کہ اس وقت اسکول میں محض 70 طلبہ ہیں جن کے لیے فقط ایک استانی تعینات ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'گورنمنٹ اسکول میں 70 طلبہ کے لئے محض ایک استانی تعینات ہے جو طلبہ کے ساتھ ساتھ یہاں کی غریب عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے گورنمنٹ اسکول میں تدریسی عملہ کی تقرری کو یقینی بنایا جانے۔ احتجاجیوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر اسکول میں تدریسی عملہ تعینات نہ کیا گیا تو ہم احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

For All Latest Updates

TAGGED:

Ramban News

ABOUT THE AUTHOR

...view details