اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیلتھ سینٹر کے باہر گلوکوز کی بوتلیں پھینکے جانے پر جانچ کا اعلان - جموں وکشمیر کی خبریں

گلوکوز بوتلوں کے لاوارث حالت میں ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر محمد اقبال بٹ اور میڈیکل سپراٹنڈنٹ ضلع ہسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر پر مشتمل ہوگی اور اس ٹیم کو ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہیلتھ سینٹر کے باہر گلوکوز کی بوتلیں لاوارث حالت میں
ہیلتھ سینٹر کے باہر گلوکوز کی بوتلیں لاوارث حالت میں

By

Published : Oct 16, 2021, 4:25 PM IST

جموں وکشمیر کےضلع رامبن میں پرائمری ہیلتھ سینٹر اُکڑال کے باہر بھاری مقدار میں سرکاری سپلائی کی گلوکوز بوتلیں ملنے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ہیلتھ سینٹر کے باہر گلوکوز کی بوتلیں لاوارث حالت میں

ہسپتال سپلائی کی ان گلوکوز بوتلوں کے لاوارث حالت میں ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر محمد اقبال بٹ اور میڈیکل سپراٹنڈنٹ ضلع ہسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر پر مشتمل ہوگی اور اس ٹیم کو ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ کے دو صحافی پوچھ گچھ کے بعد جیل منتقل

لوگوں کا الزام ہے کہ پورے ضلع رامبن میں ڈاکٹر حضرات مریضوں کو مفت سرکاری سپلائی میں آنے والی ادویات تجویز نہیں کرتے ہیں اور مریضوں کو میڈیکل دکانوں پر بھیجا جاتا ہے جبکہ سرکاری سپلائی میں آنے والی ادویات کو یوں ہی باہر پھینک دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details