جموں کے میدانی علاقہ کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں گذشتہ 3دنوں سے مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ خطہ پیر پنچال میں جاری بارش اور پہاڑوں پر ہوئی برفباری کی وجہ سے جہاں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ وہیں پہاڑی علاقوں میں موجود ڈھوکوں میں اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ گئے ہوئے درجنوں کنبے پھنس گئے ہیں Fresh snowfall in the hilly areas of Pir Panjal۔
سرحدی ضلع راجوری کے کوٹرنکہ سب ڈویژن کی ڈھوکوں میں جہاں 30 کے قریب کنبے برفباری میں پھنس گئے ہیں۔ وہیں پہاڑیاں کھسکنے کی وجہ سے 12 مویشیوں کی ہلاکت کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے مرگ روپڑی، کوگھڑا جبڑ، مندو گالہ، کلالگوا، ڈانہ کسیری ہل، نیلا تلیانی، بانجھ، ریچھ بگلہ و دیگر ڈھوکوں میں بھاری برف باری کی وجہ سے مال مویشی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔