اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Check Up Camp:رامبن میں مفت میڈیکل کیمپ - بٹوٹ بازار میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میڈیکل کیمپ غیر متعدی امراض (این سی ڈی) اور دیگر بیماریوں سے متعلق تمام معائنے اور تحقیقات کی گئیں اور مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔بی ایم او ڈاکٹر گرمیت نے دماغی بیماریوں اور ڈی ایڈکشن کے مریضوں کا معائنہ کیا۔Free medical check up camp organise by health department Ramban

رامبن میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا
رامبن میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا

By

Published : Feb 27, 2023, 10:27 AM IST

رامبن میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا

رامبن : جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں محکمہ صحت کی جانب سے بٹوٹ بازار میں آج بلاک میڈکل افسر بٹوٹ ڈاکٹر گرمیت کور کی نگرانی میں یک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں مختلف 25 ماہرین امراض کو میگا کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کر نے کیلئے بلایا گیا تھا
اس کیمپ میں ڈاکٹروں نے تقریبا 700 مریضوں کا معائنہ نے کیا۔

اس کیمپ غیر متعدی امراض (این سی ڈی) اور دیگر بیماریوں سے متعلق تمام معائنے اور تحقیقات کی گئیں اور مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔
بی ایم او ڈاکٹر گرمیت نے دماغی بیماریوں اور ڈی ایڈکشن کے مریضوں کا معائنہ کیا۔کیمپ میں سبکدوش ڈاکٹر نرمولک سنگھ، جموں کے مشہور اسپورٹس انجری ڈاکٹر ہے انہوں نےبھی کیمپ میں شرکت کر کے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میگا طبی کمپ کے موقع پر ABHA کارڈز کے لیے ABHA IDs بھی تیار کیے گئے۔ NCD پورٹل پر کمیونٹی بیسڈ اسیسمنٹ چیکنگ (CBAC) بھی تیار کی گئی۔

مزید پڑھیں:Medical Camp in Batgund Tral: بٹہ گنڈ، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ


حفظان صحت اور تندرستی کے بارے میں بھی عوام کو آگاہی دی گئی۔ مقامی لوگوں نے بلاک میڈکل آفیسر بٹوٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم کے کمپ لگانے کی گزارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details