اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی - قومی شاہراہ رامبن

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں تعمیراتی کمپنی کے دو آفیسر سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

رامبن: سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی
رامبن: سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی

By

Published : May 22, 2021, 9:37 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ رامبن کے نزدیک ڈیگڈول کے مقام پر تعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل کے اہلکارروں کی بلیرو گاڑی زیر نمبر، JK02CM-6708، رامبن سے بانہال کی جانب جارہی تھی۔ جب کہ ایک ٹرک مخالف راستے سے آرہا تھا۔ جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

رامبن: سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی

وہیں گاڑی سڑک سے پھسلتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جبکہ اس گاڑی میں سوار چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

حادثہ کی خبر ملتے ہی آرمی پولیس اور سول قیو آر ٹی اہلکاروں نے بچاؤ مہم شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر ضلح ہسپتال منتقل کیا، جہاں دو شدید افراد کو میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت ڈرائیور، عادل شریف ولد محمد شریف چندر کورٹ رامبن، احمد ولد سنگلدان تحصیل گول صلح رامبن، ورون کمار چودھری ساکن جموں اور گورو کمار ساکن بہار کی حیثیت سے کی گئی ہے جنہیں شدید زخمی حالت میں ضلح ہسپتال رامبن سے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اہسپتال جموں منتقل کیا گیا۔

اس حادثے کے بعد رامبن تھانہ میں زیر دفعہ 279,337 اے کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details