اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، دو شدید زخمی - قومی شاہراہ پر موت کا خونی رقص

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں ایک دلدوز سڑک حادثہ کے دوران چار افراد ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

رام بن: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، دو شدید زخمی
رام بن: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، دو شدید زخمی

By

Published : Jun 5, 2021, 1:45 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر موت کا خونی رقص جاری ہے۔ ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ہفتہ کو ایک دلدوز سڑک حادثے میں چار افراد زخمی ہلاک ہو گئے۔

رام بن: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، دو شدید زخمی

اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر سے جموں جا رہی ایک گاڑی ضلع رام بن کے ڈگڈول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور ضلع اسپتال رام بن پہنچایا گیا جہاں انکا علاج کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر آئے روز سڑک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ یہ حادثات شاہراہ پر اکثر و بیشتر ضلع رام بن میں پیش آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details