جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلح رامبن میں ایک سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
رامبن سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی پولیس جانکاری کے مطابق جمعرات کی شام سیری - سنچا زیر تعمیر سڑک راستے پر الٹو کار نمبر JK19-5423 رامبن سے سینچا کی طرف جارہی تھی کہ میان کے مقام پر ڈرائیور ایک موڑ کاٹتے وقت تیز رفتار گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا جس کے نتیجہ میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، اس پر سوار چار افراد شدید طور زخمی ہوگئے۔
پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی امداد کے بعد خصوصی علاج کے لیے میڈکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کی شناخت بادل سنگھ ولد دولت رام ساکن تھلی باس رامبن، سوربھ سنگھ ولد بوپیندر سنگھ ساکن تھلی باس رامبن، سچن سنگھ ولد کرشن سنگھ ساکن رامبن اور انوش سنگھ ولد رنجن سنگھ ساکن بٹوت کے طور پر ہوئی ہے۔
رامبن پولیس نے زیر دفعات 279,337 ای پی سی کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔