جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال میں جمعہ کی صبح جموں سری نگر ہائی وے پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چار امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا کہ یاتریوں کو کشمیر لے جانے والی ایک ٹیمپو مسافر بانہال کے شیربی بی علاقے کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔Four Amarnath pilgrims injured in Ramban
تفصیلات کے مطابق شیربی بی بانہال کے قریب ایک ٹیمپو مسافر سڑک سے پھسل کر پلٹ جانے سے چار امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے دو افراد کو فریکچر بھی آیا ہے۔ زخمیوں کو بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور سب کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس اور رضاکاروں نے انہیں جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا۔