جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلح رامبن میں آگ کی ہولناگ واردات (Fire Incident) میں پانچ دکانیں مکمل طور سے جل گئیں۔ جانکاری کے مطابق ضلع رامبن سے تین کلومیٹر قومی شاہراہ پر واقع سیری میں اچانک آگ لگی جس کے نتیجہ میں تقریبا پانچ دکانیں مکمل طور پر راکھ ہو گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے جب تک بچاؤ مہم شروع کی گئی تب تک دکانیں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔