جموں:جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سیکورٹی فورسز نے پانچ ملی ٹینٹ معاونین کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُنہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔Five Militant Supporters Arrested
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت نذیر احمد پالہ ساکن فاگو ڈوی گام ، محمد عثما بانلی ساکن پوگل کنڈا، فردوس احمد خان ساکن کروا، عبدالحمید خان ساکن ٹٹہار اور آیت اللہ وانی ساکن گنڈ عدل کورٹ کے بطور کی ہے۔ ایس پی موہت شرما نے پانچ ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لینے کی تصدیق کی۔