اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ پر حادثہ میں پانچ افراد زخمی - معاملہ درج

ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر چمبلواس کے مقام پر سڑک حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

قومی شاہراہ پر حادثہ میں پانچ افراد زخمی زخمی
قومی شاہراہ پر حادثہ میں پانچ افراد زخمی زخمی

By

Published : Mar 29, 2021, 12:07 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن میں پیر کی صبح سومو اور ٹرک کے مابین ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

قومی شاہراہ پر حادثہ میں پانچ افراد زخمی زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ایک سومو گاڑی بانہال سے رامبن کی طرف جا رہی تھی کہ شالگڈی، چمبلواس میں مخالف سمت سے آ رہی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سومو میں سوار پانچ مسافر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور سب ضلع اسپتال بانہال پہنچایا گیا۔

زخمی ہونے والے افراد میں منظور احمد(55) ولد غلام محی الدین وانی ساکن بانہال، غلام نبی (55) ولد احمداللہ ساکن چاپناڑی، بانہال، صدف بانو (20) صادق نجار ساکن کسکوٹ بانہال، منزہ منظور(24) دختر منظور احمد وانی ساکن بانہال اور زوجہ اجمل امین (25) ساکن درشی پورہ، بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی نسبت سے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details