پہاڑی ضلع رامبن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں کورونا ویکسیین کی پہلی کھیپ کا ضلع کے طبی عملہ اور محکمہ صحت کے افسران نے استقبال کی۔
ضلع میں بھی پہلے مرحلے میں ہفتہ کو ہیلتھ ورکروں کو ٹیکہ لگایا جائے گا اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پہاڑی ضلع رام بن پہنچی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر فرید احمد بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ضلع میں کل 118ویکسینیشن سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے تاہم آئندہ کل دو جگہوں پر ہیلتھ ورکروں کی ٹیکہ کاری عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی کھیپ میں انہیں کل 1400ویکسینیشن کٹس فراہم ہوئی ہیں اور سب سب پہلے ہیلتھ ورکروں کو ٹیکہ کاری عمل میں لائی جائے گی۔