اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ban On Firecrackers & drones رامبن میں پٹاخے پھوڑنے اور ڈرون اڑنے پر پابندی، ڈی سی رامبن

پونچھ راجوری ضلع انتظامیہ کے بعد رامبن میں بھی انتظامیہ نے پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت اور ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

firecrackers-drones-banned-in-ramban-dc-ramban
رامبن میں پٹاخے پھوڑنے اور ڈرون اڑنے پر پابندی، ڈی سی رامبن

By

Published : May 15, 2023, 7:12 PM IST

رامبن:جی ٹوئنٹی میٹنگ اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راجوری پونچھ کے بعد اب ضلع انتظامہ رامبن نے بھی پٹاخوں کے استعمال، ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ پروفیشنل ڈرون اڑانے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسلسلے میں ضلع مجسٹریٹ رامبن نے اتوار کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جسے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامبن مسرت الاسلام کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق ضلع بھر میں پٹاخوں کے استعمال اور پروفیشنل ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ قدم ایس ایس پی کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

رامبن میں پٹاخے پھوڑنے اور ڈروان اڑنے پر پابندی، ڈی سی رامبن

ضلع مجسٹریٹ نے تمام افسران سے ہدایت دی کہ وہ حکم کے تعمیل کو یقینی بنانے اور اسے عوام میں پھیلانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔اس حوالے سے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران پٹاخوں کا استعمال سکیورٹی فورسز میں الجھن پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ شادی بیاہ کے سیزن میں بڑی مقدار میں پٹاخے پھوڑتے ہیں۔ اس سے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے درمیان الجھن پیدا ہوتی ہے کہ آیا عسکریت پسند حملہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Poonch Rajouri Ban on Firecrackers : راجوری، پونچھ میں پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر پابندی

واضح رہے کہ دو روز قبل سرحدی ضلع پونچھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، یاسین ایم چودھری، نے ضلع میں شادی بیاہ کی تقاریب کے دوران پٹاخوں کی نمائش، پٹاخے پھوڑنے، پٹاخوں کی فروخت اور ذخیرہ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام ایس ایس پی کی درخواست کے بعد اور سیکورٹی صورتحال عسکریت پسندوں کی جانب سے جاری وارننگ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details