اردو

urdu

ETV Bharat / state

delimitation-commission: حد بندی کمیشن سے ملاقات پررہنماؤں کی رائے میں تضاد؟ - عہدیداران، سابق ارکان اسمبلی کے سمیت مختلف سماجی تنظیموں

حد بندی کمیشن سے ملاقات پر رہنماؤں کی رائے میں تضاد پایا جارہا ہے۔ متعدد سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کو تسلی بخش قرار دیا تو کچھ رہنماؤں نے ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ex-mla-and-political-leader-of-ramnan-met-delimitation-commission
delimitation-commission: حد بندی کمیشن سے ملاقات پررہنماؤں کی رائے میں تضاد؟

By

Published : Jul 8, 2021, 11:05 PM IST

در اصل حد بندی کمیشن ان دوران جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں جہاں وہ حد بندی سے متعلق امور پر سیاسیی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس دوران حد بندی کمیشن نے ضلع رامبن کے خطہ پیر پنجال کا دورہ کیا اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، سابق ارکان اسمبلی کے سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے ساتھ ملاقات کی۔ رہنماؤں نے کمیٹی کے سامنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کی۔

ویڈیو

ضلع رامبن سے سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، سابق ارکان اسمبلی کے سمیت مختلف سماجی تنظیموں نے کشتواڑ پہنچ کر کمیٹی سے اپنے علاقوں کی نمائندگی کی۔ ضلع رامبن سے آئے لیڈران نے میٹنگ میں کم وقت ملنے پر کمیشن کے سامنے تفصیلات کی آگاہی سے مکمل واقفیت نہ دئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وہیں سابق رکن اسمبلی بانہال وقار رسول وانی نے کمیشن سے ملاقات کو تسلی بخش کہا، تاہم انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب بانہال کے کچھ حصے رامبن اور بانہال سے نوے کلومیٹر دور گول سنگلدان کو بانہال سے جوڑنے والی باتوں پر خدشات کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کمیٹی کی جانب سے ضلع رامبن کو ایک اضافی اسمبلی حلقہ انتخاب کی مانگ کو توجہ سے سننے کے لیے کمیشن سے بات چیت کو تسلی بخش قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details