اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹھ سالہ ثمرینہ کیلئے گرمی روزوں کے لئے رکاوٹ نہیں

رمضان المبارک میں جہاں بزرگ و جوان روزوں کے ساتھ ساتھ تلاوت و تراویح، نوافل و اعتکاف کا اہتمام کرتے ہیں وہیں بعض بچے بھی بڑوں سے اس معاملے میں پیچھے نہیں۔

8سالہ ثمرینہ کیلئے گرمی روزوں کے لئے مانع نہیں

By

Published : May 28, 2019, 2:17 PM IST

ریاست جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے پوگل پرستان علاقے کی رہنے والی 8سالہ ثمرینہ بانو بھوک اور پیاس ہی نہیں بلکہ شدید گرمی کو بھی مات دیکر جوانوں اور بزرگوں کے شانہ بشانہ رمضان کے روزوں کا اہتمام کرکے ایک مثال بن رہی ہیں۔

8سالہ ثمرینہ کیلئے گرمی روزوں کے لئے مانع نہیں

جہاں بعض جوان رمضان میں ہمت ہارکر روزوں کو خیر باد کہہ دیتے ہیں وہیں ثمرینہ بانو نے ابھی تک بیماری کے باعث صرف ایک دن کا روزہ ترک کیا ہے۔

شدید گرمی میں بھوکی پیاسی ثمرینہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ گھریلوں کام کاج میں بھی ہاتھ بٹاتی ہیں۔

پسماندہ علاقے کی ہونے کے باعث پڑھائی لکھائی بھی اس معصوم بچی کے لئے آسان نہیں، انکے گھر میں بجلی کی سہولیت نہیں، جس سے پڑھائی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور اسکول بھی گھر سے کافی دور ہے۔

ثمرینہ کے مطابق گھر سے اسکول ایک گھنٹے کا راستہ ہے جس پھر جھلسا دینے والی گرمی سے مزید مشکلات ہوتی ہیں۔ بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ثمرینہ دیا جلا کر پڑھائی کرنے پر مجبور ہے۔

بلند ہمت اور پختہ حوصلہ رکھنے والی ثمرینہ لائق ستائش ہی نہیں قابل تقلید بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details