رام بن: عید الاضحی کے پیش نظر وادی کشمیر کے بازاروں میں ہفتہ کے روز کافی گہماگہمی رہی اور لوگوں کو مختلف اشیاء خاص کر خورد و نوش اور ملبوسات کے علاوہ گوشت و مرغ اور بیکری کے سامان کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ Eid Rush in Markets Ahead of Eid ul Azha وہیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے مویشی منڈیوں میں بھی گہما گہمی دیکھی گئی اور فرزندان توحید نے عید کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کی۔
Eid Rush in Banihal Markets: عید کے پیش نظر بانہال کے بازاروں میں چہل پہل
جموں و کشمیر میں ہفتہ کو عید الاضحی کے پیش نظر بازاروں میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔
Eid Rush in Banihal markets: عید کے پیش نظر بانہال کے بازاروں میں چہل پہل
ضلع رام بن کے سب ڈسٹرکٹ بانہال کے بازاروں میں بھی یوم عرفہ (ہفتہ) کو روایتی گہماگہمی دیکھنے کو ملی۔ Eid Rush in Banihal markets لوگ مختلف چیزوں خاص طور پر اشیائے خوردنی اور ملبوسات کی خریداری میں مصروف رہے۔ عید الاضحی کے پیش نظر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت بھی کی گئی۔ وہیں بیکری، ریڈی میڈ ملبوسات اور مرغ و گوشت فروشوں کی دکانوں کے سامنے لوگوں کی کافی بھیڑ بھاڑ نظر آئی۔