اردو

urdu

By

Published : Apr 3, 2019, 6:16 PM IST

ETV Bharat / state

دفعہ 370سے ریاست کو کچھ حاصل نہیں ہوا: نرمل سنگھ

ریاست جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بانہال میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ دفعہ 35اے اور دفعہ 370سے ریاست کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Nirmal Singh

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے سینئر رہنما ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ضلع رام بن میں بانہال کا دورہ کرکے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

Nirmal Singh, BJP

عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ’’بی جے پی کے دور میں جو ترقی ملک کی عوام نے دیکھی ہے وہ انہوں نے پچھلے 70برسوں میں نہیں دیکھی تھی۔‘‘
انہوں نے خطاب کے دوران پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان اپنی حرکتوں سے باز آجائے اور دہشت گردی بند کرے۔ پاکستان ایک غریب ملک ہے انہیں دہشت گردی (پھیلانے) کے بجائے ملک میں غریبی کے خلاف جنگ لڑنی چاہئے۔‘‘
خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ’’دفعہ370 اور دفعہ 35 اے سے ابھی تک ریاست کو کوئی بھی فائدہ حاصل نہیں ہوا اس وجہ سے ان دفعات پربات کرنی ناگزیر ہے۔‘‘
سنگھ نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل پر ایک کھلی بحث کے بعد ہی بے روز گاری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے گا۔
نیشنل کانفرس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’حکومت سے باہر انکی زبان کچھ اور ہوتی ہے اور دور اقدار میں کچھ اور۔‘‘

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details