رامبن : جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال میں کھلے عام نوجوان نشہ کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں وہی آج ایک نوجوان نشہ کرکے بیہوشی کی حالت میں زمین پر پڑا ہوا تھا تاہم جیسے ہی لوگوں نے دیکھا اور لوگوں نے پولیس کو جانکاری دی جب پولیس نے اس کے جیب سے نشیلی دوا برآمد کی اور اس نوجوان کو سب ڈسٹرک ہاسپٹل بانہال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے وہی کہیں نوجوانوں کی نشہ کرنے ہلاک بھی ہو گئے ہے۔Drug addiction among youth
وہی این جی او بنہال والنٹیر مدثر احمد نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہر ایک والدین کو اپنے اپنے بچوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی منشیات میں تو ملوث نہ ہو۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے اپیل ہے کی ان منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز جموں و کشمیر پولیس، اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس اور محکمہ مال کی جانب سے خودرو بھنگ سمیت پوست کی کاشت کے خلاف کارروائیوں کے باوجود منشیات کی کاشت اور منشیات فروشی کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے۔ وہیں لائن آف کنٹرول کی تار بندی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور جگہ جگہ حفاظتی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود ایل او سی کے اُس پار سے وادی کشمیر میں کروڑوں روپے مالیت کے منشیات پہنچائی جا رہی ہے، جس وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ Drug Trade in Kashmir