اردو

urdu

ETV Bharat / state

Driver Killed After Hit by Shooting Stone: پہاڑی سے پتھر گر آنے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت - رام بن ڈرائیور کی موت

پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر المناک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع Driver Killed After Hit by Shooting Stone ہوگئی جبکہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

Driver Killed After Hit by Shooting Stone: پہاڑی سے پتھر گر آنے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت
Driver Killed After Hit by Shooting Stone: پہاڑی سے پتھر گر آنے کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت

By

Published : Jan 5, 2022, 5:43 PM IST

سرینگر -جموں قومی شاہراہ Sringar Jammu Highwayپر ضلع رام بن میں جیسوال پل کے نزدیک ایک ڈرائیور کی اس وقت موت واقع ہو گئی جب پہاڑی سے پتھر اسکی گاڑی پر آگراDriver Killed After Hit by Shooting Stone، اس حادثے میں ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔

ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر المناک سڑک حادثہ

عینی شاہدین کے مطابق خراب موسم کے پیش نظر سرینگر - جموں شاہراہ Sringar Jammu Highwayپر رُک رُک کر ٹریفک کو آگے جانے کی اجازت دی جا رہی تھی وہیں سرینگر سے جموں جا رہی ایک ایک نجی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK01AB 4050 اچانک پہاڑی سے کھسک کر گر آنے والے ایک پتھر کی زد میں آگئی۔

حادثے کے سبب ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ گاڑی میں سوار ایک اور شخص کو نازک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

حادثے میں فوت ہونے والے شخص کی شناخت سرینگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عادل بشیر ولد بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

رام بن پولیس نے عوام سے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرینگر - جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details