اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gulchain Singh Charak Visits Ramban: ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر کا رام بن کا دورہ - گلچین سنگھ چاڑک رام بن دورہ

ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر گلچین سنگھ چاڑک Dogra Sadar Sabha President Gulchain Singh Charak کا کہنا ہے کہ وہ ضلع رام بن کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے لیے از خود لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے بات کریں گے۔

Gulchain Singh Charak Visits Ramban: ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر کا  رام بن کا دورہ
Gulchain Singh Charak Visits Ramban: ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر کا رام بن کا دورہ

By

Published : Feb 16, 2022, 7:23 PM IST

ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر گلچین سنگھ چاڑک نے پہاڑی ضلع رام بن کا دورہ Gulchain Singh Charak Visits Ramban کیا۔ ضلع رام بن کے چندرکوٹ کے مقام پر انہوں نے سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی مرمت و کشادگی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چاڑک Dogra Sadar Sabha President Gulchain Singh Charakنے کہا کہ ضلع رام میں انتظامیہ کی جانب سے تعمیر و ترقی کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر نے پہاڑی ضلع رام بن کا دورہ کیا

انہوں نے کہا کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی کشادگی Widening of Srinagar Jammu Highwayکے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ چاڑک نے انتظامیہ سے متاثرہ افراد کی فوری بازآبادکاری کا مطالبہ کیا۔

چاڑک نے مزید کہا کہ ضلع میں متعدد نوجوان بے روزگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع رام بن کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے لیے از خود لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے بات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details