رام بن: کانگریس سے علیحدہ ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی نو تشکیل شدہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے کارکنان نے ضلع رام بن کے گول علاقے میں پارٹی آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر پارٹی سے وابستہ سیاسی کارکنان و رضاکاروں سمیت غلام نبی آزاد کے حمایتیوں نے شرکت کی۔Democratic Azad Party Office inaugurated in Gool Ramban
Azad Party Office in Ramban: گول، رام بن میں 'آزاد' پارٹی کے دفتر کا افتتاح - گول رام بن ڈیموکریٹک آزاد پارٹی دفتر
سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی سیاسی جماعت (ڈیموکریٹک آزاد پارٹی) سے وابستہ کارکنان نے ضلع رام بن کے گول علاقے میں پارٹی آفس کا افتتاح کیا۔ Gool Ramban Azad Party Office Inaugurated
پارٹی دفتر کے افتتاح کے دوران غلام نبی آزاد کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی لیڈران نے کہا کہ ’’غلام نبی آزاد کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ وہ جب جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے تو اُس وقت جموں و کشمیر خاص طور پر خطہ چناب میں تعمیر و ترقی کا دور دورہ رہا۔‘‘ سیاسی کارکنان نے دعویٰ کیا کہ خطہ چناب ہی نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی بیشتر سیٹوں پر غلام نبی آزاد کی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور غلام نبی آزاد ایک بار پھر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔
مزید پڑھیں:Gh Nabi Azad In Ramban غلام نبی آزاد نے تعزیت پرسی کیلئے رامبن کا دورہ کیا