پولیس ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرک گزشتہ روز سے شاہراہ کے ماروگ کے مقام پر کھڑا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی جس کے بعد اس میں سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس نے لاش کو ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا، جہاں متوفی کی شناخت ڈرائیور ترسیم سنگھ عمر 45 سال ولد موہن سنگھ ساکن ہوشیار پور پنجاب کے طور پر کی گئی ہے۔