رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے قدیم قصبہ کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سے جوڑنے والے جھولا پل کو غیر محفوظ قرار دیے جانے کے بعد انتظامیہ نے پل پر آم و رفت بند کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ حالیہ دنوں انتظامیہ کی جانب سے جھولا پل کی تعمیر و مرمت کا کام ایک کنسٹرکشن کمپنی کو سونپا گیا جس سے خوش ہو کر مقامی باشندوں نے کنسٹرکشن کمپنی کے مزدوروں، کاریگروں اور انجینئرز کی دعوت کی۔ Ramban Jhula Bridge
مقامی باشندوں نے کنسٹرکشن کمپنی سے وابستہ عملہ کے لیے پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ میڈیا نمائندں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ پل کی عدم دستیابی کے سبب ایک کثیر آبادی کو شاہراہ تک پہنچنے میں گھنٹوں کا سفر طے کرنا پڑتا تھا جس پل کی تعمیر کے بعد محض چند منٹوں میں طے ہو پائے گا۔ Repair work of Ramban Jhula Bridge