اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Foot Bridge in Ramso: فٹ برج کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کی جائے، ڈی ڈی سی ممبر

گزشہ ہفتہ پیز پنجال علاقے میں زبردست بارش کے سبب کئی پلوں اور سڑکوں کو نقصان ہوا تھا۔ بارش کے تیز بہاو نے کئی علاقوں کی سڑکوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی سبب دور دراز علاقوں میں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Flash Flood in Pir Pangal

ddc-council-demands-construction-of-dilapidated-foot-bridge-in-ramso
فٹ برج کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کی جائے ، ڈی ڈی سی ممبر

By

Published : Aug 8, 2022, 10:02 PM IST

رامبن:جموں و کشمیر کے ضلوع رامبن کےسب ڈویژن رامسو میں گذشتہ روز آئے سیلاب سے کئی پلوں اور سڑکوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ سڑکوں اور پلوں کے نقصان ہونے سے دوردراز علاقوں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Dilapidated Foot Bridge in Ramso

فٹ برج کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کی جائے ، ڈی ڈی سی ممبر

اس حوالے سے دو پنچائیتوں سوجمتنہ اے اور سوجمتہ بی کو ملانے والا قدیم پل حالیہ دنوں بھاری بارش کے سبب نا قابل آمدورفت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی نے پل کو کافی نقصان پہنچا جس کے بعد اس پر چلنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:

اس ضمن میں ڈی ڈی سی کونسلر رامسو فیاض احمد نے موقع پر جاکر پل کا جائزہ لیا اور انتظامیہ سے اس پل کی جلد از تعمیر نو یا تجدید و مرمت کیلئے پیسے واگزار کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ پل پنچائت گھر سوجمتنہ کے ساتھ ساتھ درداہی کھوڑا سمیت بڑی آبادی کو جوڑنے کا کام کرتا ہے اور اب اس کے خستہ حال ہونے سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details