رام بن: ڈپٹی کمشنر، رام بن، مسرت الاسلام نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، کھڑی، میں سمارٹ کلاس روم کا افتتاح کیا۔ ڈی ڈی سی گرانٹ سے منظور شدہ سمارٹ کلاس روم ہائر سیکنڈری سکول کھڑی میں پہلی بار متارف کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈی دی سی کونسلر کھڑی گلشن پروین، ڈی ڈی سی کونسلر فیاض احمد نائیک، ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس بٹ اور چیف ایجوکیشن افسر رام بن، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول کھڑی اور تحصیلدار کے علاوہ بی ڈی سی ممبران اور سرپنچ و پنچ صاحبان موجود تھے۔ DC Ramban Inaugurates Smart Class Room in Government Hr Sec School Khari
DC Ramban Inaugurates Smart Class Room: رام بن میں اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح - گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، کھڑی،
ضلع رام بن کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، کھڑی، میں اسمارٹ کلاس روم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ اس سے انہیں کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ DC Ramban Inaugurates Smart Class Room in Khari
رام بن میں اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح
اسمارٹ کلاس روم کے افتتاح پر طلبہ نے بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کلاس روم سے وہ سرمائی تعطیلات کے دوران بھی آن لائن موڑ کے ذریعے تعلیم کو جاری رکھ سکیں گے اور اس سے انہیں کلاس روم جیسا ماحول مہیا ہوگا۔ ادھر، مقامی باشندوں نے بھی اسمارٹ کلاس روم کے افتتاح پر ضلع انتظامیہ کی کافی سراہنا کی ہے۔