جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں 32 ویں روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام محکمہ ٹرانسپورٹ رامبن کی جانب بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ تاکہ روڈ سیفٹی کو بہتر بنایا جاسکے اور تمام شراکت داروں کو موقع دیا جائے کہ وہ روڈ سیفٹی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ رامبن کی جانب سے روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح
ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان نے آج 32 ویں روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح کیا اس پروگرام کا اہتمام محکمہ ٹرانسپورٹ رامبن کی جانب سے عام لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا گیا۔
اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے کالج کے طلباء، ڈرائیورز اور دیگر تمام لوگوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہوئے سڑک حادثات کی مختلف وجوہات اور ان سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی اور بیداری پروگرام منعقد کی، جو 17 جنوری تا 18 فروری تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:اونتی پورہ میں دو جواری گرفتار
اس موقع پر روڈ سیفٹی سے متعلق ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا موٹڑسائیکل ریلی کو ضلع ترقیاتی کمپلکس سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا جو قصبہ رامبن، ہائر سکنڈری اسکول سے واپس ڈی سی کمپلکس پہنچ اختتام پذیر ہوئی۔