اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

احتجاجیوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ محنت کش ملازمین کی تنخواہوں میں ہمشیہ دیر کرتی ہے، جس کا سیدھا اثر ان کے بچوں پر پڑتا ہے۔

تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج
تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

By

Published : Jul 23, 2020, 8:07 PM IST

ضلع رامبن میں بغلیار ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے وقت پر تنخواہ نہ ملنے کے خلاف کارپوریشن دفتر چندرکوٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

ملازمین نے بقایاجات تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ احتجاج کے دوران وہ مختلف نعروں کے ساتھ ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے حکومت و انتظامیہ کی جانب سے کئی بار مستقلی کا وعدہ کرنے کی یاد دلائی۔ انہوں نے تنخواہ کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کی اچھے سے پرورش کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئیسولیشن وارڈ میں بدانتظامی کے خلاف احتجاج


ملازمین یونین کے سربراہ عبادت علی نے بتایا کہ 'بغلیار ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو کورونا وباء کے اس مشکل حالات میں بھی چلا رہے ہیں تاکہ ملک کا ہر کونہ روشن ہو سکے، تاہم انتظامیہ محنت کش ملازمین کی تنخواہوں میں ہمشیہ دیر کرتی ہے، جس کا سیدھا اثر ان کے بچوں پر پڑتا ہے۔' انہوں نے تنخواہ نہ ملنے کی صورت میں احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details