جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں منگل کی صبح ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق 84 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ایک اہلکار نے منگل کی صبح ضلع کے چندرکورٹ، بوم کے مقام پر خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
سی آر پی ایف کیمپ میں گولی چلنے کی آواز سنائی دینے کے بعد کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی۔ اہلکاروں نے ایک ساتھی کی لاش خون میں لت پت پڑی دیکھی جب کہ قریب میں ہی اس کی سروس رائفل بھی موجود تھی۔