ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامبن ناظم زئی خان نے مہاجر مزدوروں کے بیرون ریاستوں سے واپس لوٹنے اور ضلع میں کووڈ 19 کے گزشتہ چار دنوں سے لگاتار مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد دوبارہ سخت ترین لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور ضروری اشیاء کی دکانوں پر 72 گھنٹوں کے لیے روک لگا دی گئی ہے۔
انتظامیہ اور پولیس نے کئی طرح کی بندشیں عائد کی ہیں اور قصبہ میں داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک کو صحیتیاب ہونے کے بعد گھر واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔