مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ٹھیکیدار کوآرڈینیشن کمیٹی نے جاری ہڑتال ختم کرکے تعمیری کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹھیکیداروں نے دوبارہ کام شرع کیا اس سلسلے میں ٹھیکیدار کوآرڈینشن نے نجی کمپنی سی پی پی ایل کے مینجینگ ڈائریکٹر چودھری ناگر سنگھ اور ہندستان کنسٹرکشن کمپنی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسحاق جوزف کے درمیان ہوئی میٹنگ میں ملازموں کی بقایا تنخواہ اور ٹھیکیداروں کے تمام بقایا جات مرحلہ وار طریقے سے واگزار کرنے کی یقین دہانی کے بعد رامبن بانہال سیکٹر پر دوبارہ تعمیری کا کام شروع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندر بل: نالۂ سندھ کے اطراف تعمیرات جاری
صدر ٹھیکیدار کوآرڈینیشن کمیٹی رامبن الیاس بانہالی نے اپنے تمام مطالبات کی کامیابی سے حل ہونے کے لئے تمام ٹھیکیدار برادری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر سی پی پی ایل کو ان مطالبات کو پورا کرنے لیے ذاتی طور پر شکریہ ادا کیا۔
دوسرے عہدے دران نے سابقہ ٹھیکہدار کمپنی ایچ سی سی ایل کے منتظمین کا اس بات کے لیے شکریہ ادا کیا کیوںکہ ان کے لچکدار رویہ اپنانے کی وجہ سے مسائل کا حل ممکن ہو سکا ہے۔ میٹنگ مین ٹھیکیدار یونین کے جنرل سکریٹری اعجاز احمد سہیل، ایم وائی میکرو ترجمان، محمد سلیم بھٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔