ضلع رام بن میں کنسٹرکشن ورکرکس یونین سے وابستہ کارکنان نے ضلع میں پریس کانفرنس کے دوران انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا Construction Union workers Union, Ramban Hold Press Conferenceکہ ’’مزدروں کے دیرینہ مطالبات کو نظر انداز کرنے اور یقین دہانیوں کے باوجود حقوق نہ دیے جانے‘‘ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کنسٹرکشن ورکرکس یونین، رام بن نے ’’جیل بھرو آندولن‘‘ شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
کنسٹرکشن ورکرکس یونین، رام بن کے سربراہ کاکا سنگھ راجو نے ضلع میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع رام بن میں مزدور گزشتہ برس نومبر ماہ سے لگاتار احتجاج کر رہے رہیں۔ Workers Union Warns of ‘jail bharo Andolan’انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو لیبر قوانین کے تحت اجرت دینے اور انشورنس سمیت دیگر مراعات فراہم کرنے کے لیے مزدوروں نے احتجاج کیا جو بے سود ثابت ہوا۔