مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں دوسرے مرحلے کے تحت ضلع رامبن کے بلاک رامبن اور آکھڑال کی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چار نشستوں کے لیے سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ کانگرس نے اپنے چار امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔
رامبن میں ڈی ڈی سی الیکشن کانگرس نے حلقہ آکھڑال سے سابقہ این وائی سی کے قومی صدر فیروز احمد خان، آکھڑال بی سے پارٹی کے ضلع صدر فاروق احمد کٹوچ اور بلاک رامبن سے سابق ضلع صدر ایڈوکیٹ ارون سنگھ راجو اور رامبن حلقہ بی سے سرپنچ کیرتی لتا کو اپنا امیدوار بنایا ہے اور 20 نومبر سے امیدوار اپنی نامزدگی کے کاغذات داخل کرنا شروع کریں گے۔
ضلع ترقیاتی کونسل نے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے بعد کانگریس کے ترجمان اور سابق رکن اسمبلی اشوک کمار نے کہا کہ 'کانگرس، بی جے پی کے آپسی تقسیم کے ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ لوگوں کو مذہب کے نام پر اپنے مفاد کے لئے تقسیم کرتی ہے۔ یہ سب ضلع میں نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ووٹوں کی خریداری فروخت کرنے دیں گے۔ کانگرس جموں و کشمیر ریاست کی بحالی کے علاوہ لوگوں کی زمینوں کے مکمل تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ 'کانگرس امن، شانتی اور بھائی چارے کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر الیکشن لڑے گی اور جیت حاصل کرے گی۔'