اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں کانگریس کا احتجاج، ریل سروس دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ - urdu news

بانہال - بارہمولہ کے درمیان ریل سروس بند رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ریل سروس دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
ریل سروس دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

By

Published : Feb 17, 2021, 3:43 PM IST

ضلع رامبن میں کانگریس کی جانب سے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بانہال اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس بحال کی جائے۔ دونوں روٹس کے درمیان چلنے والی ریل سروس گزشتہ ایک سال سے بند ہے۔

ریل سروس دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

ریل سروس بند رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کانگریس کے سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے وقار رسول نے کہا کہ 'اگر انتظامیہ کی جانب سے 25 فروری سے پہلے ٹرین سروس نہ چلائی گئی تو ہم جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ بلاک کریں گے'۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے 'ہم انتظار کر رہے تھے کہ آج ٹرین سروس بحال ہوگی۔ تاہم آج بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوئی۔ مسلسل ٹرین سروس بند رہنے کی وجہ سے ہمارا نقصان ہو رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
غیرملکی سفارتکار جموں و کشمیر کے دورے پر، پَل پَل کے اپڈیٹس

مقامی عوام اور احتجاجیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بانہال سے بارہمولہ کے درمیان ریل سروس جلد از جلد بحال کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details