اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Agnipath Scheme in Ramban: رامبن میں 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف کانگریس کا احتجاج

رامبن ضلع میں آج کانگریس پارٹی نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ستیہ گرہ کیا۔ اس دوران کانگریس پارٹی کے ضلع صدر نے اس اسکیم کو ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک بہت بڑا دھوکہ قرار دیا ہے۔ Protest Against Agnipath Scheme in Ramban

congress-protest-against-agnipath-scheme-in-ramban
رامبن میں 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jun 27, 2022, 10:08 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ستیہ گرہ کا اہتمام کیا گیا۔ کانگریس ضلع صدر و یوتھ کانگریس ورکنگ صدر فیروز خان نے بھی ستیہ گرہ میں شرکت کی اور اگنی پتھ اسکیم کو نوجوان کے خلاف قرار دیا ۔Protest Against Agnipath Scheme in Ramban

اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم کو لیکر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری کی شرح حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ مرکزی حکومت کھلواڑ کرنے جارہی ہے۔

امبن میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملکی سطح پر اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ستیہ گرہ کر رہی ہے اور مرکزی حکومت کو اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینا ہوگا۔ وہیں فیروز خان نے بتایا کہ ضلع رامبن کے نوجوان فوج میں اپنی خدمات کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور اس اسکیم کے ذریعے ان کے حقوق اور ان کے مستقبل پر شب خون مارا جارہا اور اس کے خلاف و اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور توے پل کے نزدیک دھرنا دیا۔

مزید پڑھیں:


اس موقع پر پی سی سی چیف نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک بہت بڑا دھوکہ ہے۔ پی سی سی چیف غلام احمد میر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس اسکیم کو فوری طورپر واپس لیا جائے کیونکہ یہ ملک کی سیکورٹی کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔


جی اے میر نے کہاکہ اگنی پتھ اسکیم کو نافذ کرنے سے قبل اس کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا چاہیے تھا اور سبھی ممبران کی آرا حاصل کرنے کے بعد ہی اس پر کوئی فیصلہ لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے یہ اسکیم ملک کے نوجوانوں پر تھوپا ہے جس کے کسی بھی صورت میں مثبت نتائج سامنے نہیں آسکتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ یہ اسکیم ملک کے نوجوانوں کو قبول نہیں ہے، لہذا کانگریس اُس وقت تک احتجاج کرے گی جب تک اس اسکیم کو کالعدم قرار نہیں دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details