رامبن میں کنونشن کے دوران پارٹی سے وابستہ پارٹی کارکنان اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معاون ریاستی صدر رمن بھلہ کے علاوہ دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔ Congress One Day Convention in Ramban
Congress One Day Convention in Ramban: رامبن میں کانگریس پارٹی کا ایک روزہ کنوینشن منعقد کنونشن کے دوران کانگریس کے دور اقتدار کے کاموں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کشمیر کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ Congress One Day Convention in Ramban
انہوں نے کہا کہ ڈلیمیٹیشن کمیشن Delimitation Commission کی جانب سے جو مسودہ تیار کیا گیا ہے، وہ کسی کو قبول نہیں ہے ۔ وہیں انہوں نے پارٹی کارکنان کو پارٹی رکنیت سازی مہم میں تیزی لانے پر زور دیا۔
وہیں اس موقع پر پارٹی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ آج بی جے پی مذہبی بنیادوں پر ملک کو تقسیم کر کے انتخابات کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کبھی بھی اس بات کو تسلیم نہیں کرے گی۔ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ تعمیر کی بنیاد پر عوام سے ووٹ حاصل کیا۔ Congress One Day Convention in Ramban