رام بن: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمہوریت کو روند ڈالا ہے ملک کی ہر ریاست میں پانچ سال کے بعد انتخابات ہوتے ہے جبکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ انتخابات نو سال منعقد ہوئے تھے۔ انتخابات منعقد نہ ہونے، عوامی حکومت معرض وجود میں نہ آنے کے سبب لوگوں کے حقوق تلف ہو رہے ہیں، افسر شاہی کا دور دورہ ہے، عام لوگوں کو پریشانیاں جھیلنی پڑ رہی ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر کانگریس کے صدر اور سابق وزیر وقار رسول وانی نے ضلع رام بن کے نیل، بانہال علاقے میں کیا۔ Congress Rally in Banihal Ramban
ضلع رام بن کے نیل، بانہال علاقے میں کانگریس کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران، کارکنان سمیت کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ ریلی کے بعد کانگریس کی جانب سے ایک جلسہ کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں وقار رسول سمیت دیگر کانگریس لیڈران نے عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔