اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajnath singh e inaugurated Ramban Bridge: راج ناتھ سنگھ نے کیا کالا پسی، رام بن پل کا ای افتتاح - راجناتھ سنگھ ای افتتاح

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کو جموں پہنچے جہاں سے ایل جی منوج سنہا کے ہمراہ وہ سانبہ پہنچے اور کئی پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے کیا کالا پسی، رام بن پل کا ای افتتاح
راج ناتھ سنگھ نے کیا کالا پسی، رام بن پل کا ای افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 6:49 PM IST

راج ناتھ سنگھ نے کیا کالا پسی، رام بن پل کا ای افتتاح

رام بن (جموں کشمیر) :پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ کی قدیم الائنمنٹ پر بارڈر روڈ آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیر کیے گئے کالا پسی پل کا ای - افتتاح مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے صوبہ جموں کے سانبہ ضلع میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ منگل کو جموں پہنچے جہاں انہوں نے جموں و کشمیر کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا جس میں رام بن ضلع کا کالاپسی پل بھی شامل ہے۔

جموں ائرپورٹ پر راج ناتھ سنگھ کا ایل جی منوج سنہا نے استقبال کیا اور وزیر دفاع کے ہمراہ سانبہ پہنچے جہاں منعقدہ ایک تقریب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کئی پروجیکٹس کا ای افتتاح کیا۔ ای افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر دفاع نے ملک کے تقریباً نوے پروجیکٹس کا افتتاحی جن میں جموں و کشمیر کے گیارہ پروجیکٹس بھی شامل ہیں، ان پروجیکٹس میں پُل، سڑکیں، ٹنل، رَن وے اور ہیلی پیڈ وغیرہ شامل ہے۔ ادھر، راج ناتھ سنگھ کی افتتاحی تقریب کو رام بن میں بھی راست نشر کیا گیا اور پُل کے افتتاح کے موقع پر کئی عہدیدار بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:Rajnath Inaugurated Projects in Jammu: راجناتھ سنگھ نے جموں میں 11منصوبوں کا افتتاح کیا

بی آر او عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع رام بن میں اس پل کو بنانے میں کافی دشواری پیش آئیں تاہم بیکن نے اسے مقررہ وقت میں مکمل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے جہاں ایک جانب سرینگر جموں شاہراہ کو متبادل بائی پاس بھی مل گیا ہے وہیں گول سنگلدان پروجیکٹ اور ساولا موٹ پن پروجیکٹ کو بھی اس پل کے بعد کافی فائدہ پہنچنے کے امکانات ہیں۔ اس موقع پر بیکن کے اعلی افسران سمیت ڈی ڈی سی کونسل چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے علاوہ انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ دریں اثناء، کالا پسی پل پر منعقدہ تقریب کے دوران پُل کی تعمیر میں شامل مزدوروں کاریگروں کا اعزاز کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details