جموں کشمیر کی شان "چنار" کو حکومت کی سرپرستی کے تحت محفوظ درخت قرار دے کر اسکے فروغ کیلیے ایک اتھارٹی قائم کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود رامبن کے صدر مقام قصبہ میں انتظامیہ کی ناک کے نیچے چنار کے درجنوں درختوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
صاحب دل اور نیک سیرت افراد نے سرکاری اداروں کے صحنوں میں عام لوگوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے چناروں کی شجر کاری کی تھی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع ہسپتال، پرانا کمپلیکس ڈاک بنگلہ اور بس اڈے پر موجود درجنوں چنار کے درختوں کو نیست نابود کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ مال اور ضلع انتظامیہ کے افسر خواب خرگوش میں مست ہیں۔