ضلع رامبن کے تحصیل پوگل پرستان سے آج جوڑے ماتا کی چھڑی مبارک شرو دھار کے لیے روانہ ہوئی۔
چھڑی مبارک کو اکھڑال سے بی جے پی کے سینئر لیڈر راجو چارک نے روانہ کی۔
ایک مقامی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاترا رامبن ضلع کی سب سے بڑی یاترا ہے، تاہم اکھڑال سے سینا پتی جانے والی سڑکیں کافی خستہ حالت ہیں۔ اگرچہ ہر سال اس سڑک پر مینٹیننس کا کام کیا جاتا تھا تاہم اس سال سڑک پر بڑے بڑے کھڈھے ہیں جس سے یاتریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔